سورہ یٰسین کی آیت کا عمل۔ رشتہ ازدواج کے لئےسنہری عمل

Soorat Yaseen ki Aayat ka amal

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرامیہ دوستو آج کا یہ عمل ان کیلئے خاص ہے جو شادی کے طالب ہوں وہ خودکرلیں تو زیادہ بہتر ہے ورنہ اس کے گھر میں سے کوئی بھی کرسکتا ہے۔اگر گھر میں حلال رزق آتا ہوگا اور زہدو تقویٰ بھی ہوگا توپہلے دن ہی رشتہ آجائیگا ۔انشاء اللہ تعالیٰ 21 دن کے اندر اندر شادی کے تمام معاملات تاریخ وغیرہ طے ہوجائیں گے۔

یا پھر 3 ماہ سے ایک سال کے اندر شادی ہو جاتی ہے. وجہ کوئی بھی ہو بندش ہو جادو جنات تعویز ات کا اثر ہو یا ستاروں کی نحوست ہو… شادی کی بندش کا کمال علاج ہے۔ اگر شادی میں بندش ہو توانشاءاللہ شادی کا معاملہ حل ہو جائے گا۔شادی شدہ جوڑوں کے لئےعمل ِمحبت۔۔۔اور دشمن سے چھٹکارہ پانے کا بھی آزمودہ عمل ہے۔۔۔میاں بیوی میں محبت کے لئے۔۔۔ گھر والوں میں محبت کے لئےبھی یہ عمل اپنا لیں اتنی محبت ہو گی کہ میاں بیوی دونوں ھم ذہن ہو جائیں گے ۔۔۔

لڑائی جھگڑا اور نحوست خیرباد کہ دے گی۔ گھر میں خوشحالی آجائے گی ضرورت سے زیادہ ۔۔۔رزق میں برکت بھی ہو گی اورآپ کبھی قرض دار نہیں ھونگےبلکہ جو قرض ہو گا وہ بھی اتر جائے گا ۔ اچھے رشتہ کیلیےاس عمل کو گیارہ دن تک پڑھ لیں۔ ۔اس میں کسی قسم کا کوئی پرہیز نہیں ہے صبح یا شام کسی بھی وقت پڑھ لیں ۔ عمل شروع کرنے سے پہلے صدقہ کر لیں۔اجازت بھی عام ہے۔

اگر کوئی میاں بیوی آپس میں شدید ناراض ہوں، کسی بھی طرح راضی نہ ہوتے ہوں، ناچاقی کی وجہ سے آپس میں ہر وقت جھگڑا رہتا ہو یا دو اشخاص کی آپس میں دشمنی پیدا ہوگئی ہو، کسی غلط فہمی کی بنا پر دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت پیدا ہوگئی ہو اور کوئی چاہتا ہو کہ دونوں کے مابین دوستی ہوجائے اور وہ ایک دوسرے سے محبت کرنے لگیں تو اسے چاہیے کہ وہ بھی یہ عمل کرے۔۔

ناظرین کرام سورۃ یسن کو قرآن کا دل کہا جاتا ہے ۔روایت میں آتا ہے کہ حق تعالیٰ شانہ نے سورۃ یٰسٓکو آسمان و زمین کے پیدا کرنے سے ہزار برس پہلے پڑھا، جب فرشتوں نے سنا تو کہنے لگے کہ خوش حالی ہے اس امت کے لیے جن پر یہ قرآن اتارا جائے گا اور خوش حالی ہے ان دلوں کے لیے جو اس قرآن کو اٹھائیں گے (یعنی یاد کریں گے) اور خوش حالی ہے ان زبانوں کے لیے جو اس کو تلاوت کریں

اس سورۃ متعدد فضائل بیان کئے گئے ہیں۔ اس سورۃ کے جہاں‌فضائل ہے وہی پر اس کے بہت سارے فوائد بھی ہیں‌اس سورۂ مبارک کے کتنے فوائد ہیں اس کا اندازہ ہمیں محسن انسانیت حضور اکرم ؐ کی احادیث سے معلوم ہوتا ہے۔ حضرت عطاء بن ابی رباحؓ کہتے ہیں کہ مجھے حضور اکرم ﷺ کا یہ ارشاد مبارک پہنچا کہ ’’جو شخص سورہ یٰسٓکو شروع دن میں پڑھے اس کی تمام حاجات پوری ہوجائیں‘‘ احادیث میں سورۃ یٰسٓکے بہت سے فضائل وارد ہوئے ہیں۔

ایک روایت میں ہے کہ ہر چیز کا دل ہوا کرتا ہے، قرآن حکیم کا دل سورۃیسین ہے۔ جو شخص سورۃ یٰسٓ پڑھتا ہے اﷲ تعالیٰ اس کے لیے دس قرآن کی تلاوت کا ثواب لکھ دیتا ہے۔ سورۃ یس کی آیت کا ایک وظیفہ یہ ہےکہ جس کے پاس رشتےکے لیے لوگ آتے ہیں پھر رشتہ نہیں ھوتاتو سورہ یاسین کی آیت نمبر 36 کو 313مرتبہ پڑھیں اول آخر درود شریف اور تین بار آیت الکرسی اور تین بار آخری تین سورتیں پڑھیں ۔ چینی پے دم کریں جب بھی رشتے والے آجا ئیں اس چینی سے چأۓ جو بھی بنانی ھے بنائیں اور ان کو دیں ۔

اور جسکے پاس رشتے کے لیے لوگ نہیں آتے وہ 313مرتبہ اس آیت کو پڑھے۔ یہ عمل روزانہ کرنا ہے ۔ عشاکی نماز کے بعد یا سونے سے پہلے کرلیں ۔۔بلکہ اچھے رشتہ کیلیے اس عمل کو گیارہ دن تک پڑھ لیں۔اسی طرح دوستوجو لڑکیاں سمجھتی ہیں کہ بس محبوب مل جائے تو اور کچھ نہیں چاہیئے۔۔۔ محبوب کے ساتھ زندگی جیسی بھی ہوئی گذار لیں گے۔۔۔! توپیاری بہنوں جب پیٹ میں روٹی نا ہو۔۔۔ کہیں جانے کے لیئے ڈھنگ کا سوٹ نا ہو۔۔۔ جب برسوں بھی پسند کا کھانے کو نا ملے۔۔۔

جب محبوب لاپرواہ ہو۔۔۔ جب وہ آپ کو لے جا کر سسرال والوں کے رحم و کرم پہ چھوڑ کر بھول جائے۔۔۔ جب اولاد تکلیف سے تڑپ رہی ہو اور دوا کے پیسے نا ہوں۔۔۔ جب محبوب باہر مزید عورتوں پہ اپنی عاشق مزاجی کے سبب فدا ہو رہا ہو۔۔۔ جب شادی کے چند دن بعد ہی محبت کا سیاپا ختم ہو کر اصل زندگی شروع ہو جائے۔۔۔ جب رہنے کو گھر اچھا نا ہو۔۔۔ جب بات بات پڑ لڑائی ہونے لگے۔۔۔ توساری محبت غائب ہو جاتی ہے۔۔۔

میری ایک بات لکھ کر رکھ لیں۔۔۔ محبوب بدل سکتاہے۔۔۔ لیکن اچھا انسان نہیں بدلتا۔۔۔ نکاح کرنے کے لیئے اچھا شریف ذمےدار اور کمانے والا عزت کرنے والا شخص چنیں۔۔۔ محبوب نہیں۔۔۔ جب شوہر پیٹ بھرنے والا اور عزت کرنے والا ہو تو محبت لازمی ہو جاتی ہے۔۔۔آپ نہیں جانتیں کہ کون بہترین ہے۔۔۔ اللہ جانتے ہیں۔۔۔ اس لیئے رب کے فیصلوں پہ سر جھکائیں۔۔۔ دل کے آگے نہیں۔۔۔ورنہ یہ دل آپ کو رلانے اور خوار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا..

.انسان تو بے صبرا ہے ، تھوڑی سی مصیبت آتی ہے گھبرا جاتا ہے اور رب سے نجات مانگنے کی بجائے غیروں سے امداد طلب کرنے لگ جاتا ہے اور غیروں پر توکل کربیٹھتاہے ۔لیکن آپ بس پختہ ارادہ کریں اللہ تعالی پر بھروسہ کریں ، بیشک اللہ تعالی توکل کرنے والوں سےمحبت کرتا ہے ۔ لہذا آج سے ہی یہ عمل شروع کر دیں اور اللہ کے حکم سے اپنی زندگی کو آسان بنائیں ۔

Leave a Comment