سورہ فاتحہ کی ایک آیت سے ہر مشکل حل

Soorat Fatiha ki aik aayat sy her mushkil hal

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام۔۔۔ہر انسان کی اپنی پریشانیاں اور دکھ ہیں انسانیت کی بنا پر اگر دیکھا جائے تو دکھ ہمیشہ سانجھے ہوتے ہیں دنیا میں ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے جن کی کوئی آرزو نہ ہو۔ ہر بندے کےالگ الگ مقاصد اور حاجات ہیں ان مقاصد کی تکمیل کےلئے بندہ کیا کیا نہیں کرتا لیکن بات وہیں کی وہیں رہ جاتی ہے

آپ سورہ فاتحہ کے اس عمل سے دیکھئے کہ ہر ناممکن کام کیسے ممکن ہوتا ہے یہ وظیفہ گارنٹی شدہ آزمودہ وظیفہ ہے۔اس عمل کی اجازت عام ہے. کوئی بھی اس وظیفہ کواجازت لئے بغیر کرسکتا ہے. نا قابل بیان اورنا قابل گمان مشکلات کے لئے یعنی جب ہر تدبیر کے دروازےبند ہوجائیں تواس عمل کا کمال اپنی تاثیر میں بے نظیر ہے۔ سورہ فاتحہ کے اس عمل سے آپ کا ہر ناممکن کام ممکن ہو جائے گا.

ہر مسئلہ حل ہو جائے گا چاہئے گھر کے لڑائی جھگڑے ہوں غربت اور تنگدستی ہو یا پھر شادی کا مسئلہ ہو یا حاجات پوری نہ ہونے کا مسئلہ ہو اولاد نہ ہو رہی ہو تمام مسائل اس وظیفہ کو کرنے سے حل ہو جائیں گے انشاءاللہ ۔ مشکلات، پریشانیاں، اور غموں کو دور کرنے کے لیئے اور حاجت روائی کے لیئےجادو، سحر اور سفلی عمل کے ذریعہ لوگوں کی صحت برباد کی جاتی ہے اور ان کا کاروبار تباہ کیا جاتا ہے، وہ آدمی جو دولت میں کھیلتا تھا، پائی پائی کو محتاج ہوجاتا ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ اس کی صحت بھی برباد ہوجاتی ہے۔

اس کیلئے بھی یہ عمل بہت مفید ہے اور اس کے ذریعے سے سحر، جادو، سفلی کرنے والے پر لوٹ جاتا ہےناظرین کرام۔۔۔کئی بار لوگوں کو اللہ کے کلام سے شفا پاتے دیکھا اور سنا ہے جن کا اب عقیدہ ہے کہ جو کام ادویات نہیں کرسکتیں وہ اللہ کا کلام سب سے بہتر کرتاہے اور یہ سب سے بہترین اور افضل علاج ہے جس میں شفائے کاملہ موجود ہے ۔ بلکہ آج کے اس عمل سے متعلق ایک بہن کہتی ہیں کہہماری ہمسائی خالہ بانوہے‘ وہ بے چاری بہت دکھی تھی‘

اس نے آکر اپنے گھر کی کہانی سنائی‘ مجھے بھی بہت دکھ ہوا‘ پھر میں نے اسے بھی یہ عمل بتایا ۔ اس نے پڑھنا شروع کردیا پورا ایک ماہ اس نے پڑھا تو اس کو اس عمل کے فوائد ملنا شروع ہوگئے ہیں۔اس کی شادی شدہ زندگی کے 28 سال روتے ہوئے گزرے تھے۔ آج صبح صبح ہمارے گھر آئی ۔ بہت خوش تھی میں نے پوچھاکہ بہت خوش نظر آرہی ہو‘ وہ کہنے لگی بیٹا بات ہی خوشی کی ہے‘ کہنے لگی: میرے میاں نے مجھے اٹھائیس سال بعد عزت دینا شروع کردی ہے‘میرے میاں نے کبھی میرے ہاتھ میں پیسے نہیں رکھے‘ کل رات میرے میاں نے میرے ہاتھ پر آٹھ ہزار روپے رکھے کہ لے تو رکھ لے۔

ورنہ میں تو اپنی ماں سے خرچہ لے کر اپنی ضرورت کی چیزیں خریدتی تھی۔ گھر میں غربت تھی‘ بہت روتی تھی کہ یااللہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلاتی جان نکلتی ہے تو کرم فرمادےآپ نے یہ وظیفہ دیا اس نے تو میرے گھر کو رنگ دیا ہے۔ ایک ماہ میں ہماری تو زندگی بدل گئی ہے ان کے گھر میں بہت برکت آگئی ہے گھر سے لڑائی جھگڑے ختم بلکہ جڑ سے ہی ختم ہوگئے ۔ وہ کہتی ہے‘ ساری زندگی لڑائی کے سوا کچھ دیکھا نہیں وہ تو اب اس عمل کی سچ مچ کی دیوانی ہے

دوستوعمل یہ ہےکہ جنوب کی جانب رخ کرکے نوچندی اتوار کو یہ عمل شروع کریں کتنا ہی اہم کام ہو عمل پورا ہونے سے قبل ہی انجام پاتا ہے بروز اتوار کو 19 مرتبہ بسم اللہ شریف پھر 500 مرتبہ الحمدللہ رب العالمین اور آمین سو مرتبہ۔ بروز پیر 556 مرتبہ الرحمن الراحیم اور آمین سو مرتبہ ۔ بروز منگل 211 مرتبہ مالک یوم الدین اور آمین سو مرتبہ۔بروز بدھ 876 مرتبہ ایاک نعبدوایاک نستعین اور آمین سو مرتبہ۔ بروز جمعرات 1040 مرتبہ اھدناالصراط المستقیم اور آمین سو مرتبہ ۔

بروز جمعہ 1100 مرتبہ صراط الذین انعمت علیھم اور آمین سو مرتبہ ۔ بروز ہفتہ 4070 مرتبہ غیر المغضوب علیہم ولا الضالین اور آمین سو مرتبہ۔ ہر روز وقت مقررہ پر پڑھیں جس وقت آسانی ہو ۔ اپنی مرضی کا وقت مقررکر لیں اول و آخر درود شریف اکیس مرتبہ پڑھیں۔اگر آپ کے گھر میں رزق کی تنگدستی ہےیا آپ مالی طور پر بہت ہی پریشانی کا سامنا کر رہےہیں یا آپ بے روزگا ہیں آپ کو جلدی روزگار نہیں ہے مل رہاآپ کی کافی ایجوکیشن ہے یا آپ کے گھر میں تنگدستی نے گیرگا ڈال رکھا ہے یا آپ قرضے کے نیچے دبے ہوے ہیں

قرضہ آپ کی جان نہیں ہے چھوڑ رہاہے آئے دن کو ئی نہ کوئی مالی پریشانی کا سامنا آپ کو کرنا پرتا ہے تو بھی آپ نے سورة فاتحہ کا یہ عمل کرنا ہے اس عمل کےکرنے سے گھر میں رزق کا مسئلہ یا جو بھی تنگدستی ہے جو بھی پریشانی ہے جو بھی رزق کا مسئلہ ہے ان شاء اللہ وہ بھی حل ہوجائے گا ۔یادرہےکہ یہ سورة آپ (ﷺ) کی تسلی کے لئے نازل کی گئی جو کہ قرآن کریم کی سب سے عظیم ترین سورۃ کا درجہ رکھتی ہے-

اس کی انفرادیت یہ بھی ہے کہ بعض مفسرین نےفرمایا کہ یہ سورۃ مبارکہ دو بار نازل ہوئی ایک مرتبہ مکہ میں اور ایک مرتبہ مدینہ میں۔ لہذا پیارے دوستوسورة الفاتحہ حق تعالیٰ کی خصوصی ہدایت، جنت کے خزانوں کا دروازہ یعنی علم و معرفت کے دروازے کھولنے والی سورۃ ہے۔ ۔لہذا ہماری دعاہےکہ اللہ رب العزت ہمیں سورۃ فاتحہ کو پا بندی کیساتھ پڑ ھنے کی توفیق عطا فرما ئے اور ہما رے تمام مسائل کو حل فرما ئے ۔ آمین ۔ ثم آمین۔

Leave a Comment