جس کام کیلئے پڑھا وہ کام ہوگیا۔ صرف ایک نام۔

Jis kam k liye Perha wo kam ho gaya,

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام۔۔۔اللہ عظمت و جلال والا اور انعام و اکرام کرنے والا، عظمت و کبریائی والاہے اور اپنی مخلوق پر خوب مہربانی کرنے والا اور ہر عام و خاص پر خوب احسان کرنے والا ہے بلکہ رحمت اور سخاوت والا ہے۔ اس کا عمومی احسان بھی ہے اور خصوصی احسان بھی۔ وہ اپنے دوستوں اور مقربین کو عزت بخشتا ہے۔

لہذا آج کی اسی ویڈیومیں اللہ پاک کےنام کا ایک ایسا عمل بتاؤں گا کہ جس کام کیلئے آپ پڑھیں گے تو آپ کا وہ کام ہوجائےگا۔ اللہ کا یہ نام اسم اعظم میں بھی شمار ہوتا ہے۔ ایک بزرگ کہتے ہیں کہ میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتا رہتا تھا کہ مجھے اسم اعظم دکھا دیں تو میں نے آسمان میں ستاروں پر اللہ کا یہ نام لکھا ہوا دیکھا۔ بلکہ ترمذی میں معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک شخص کو اللہ کا یہی خاص نام لیتے ہوئے سنا تو فرمایا تمہاری دعا قبول ہوئی لہٰذا مانگو۔

اور اللہ کے اسی نام کو کولازم پکڑو، اللہ کا یہ نام غم ، پریشانی ، دکھ ، تکلیف ، بیماریوں اور گناہوں کے خلاف بھی ایک بہترین اور کارگر ہتھیار ہے۔۔ بلکہ اگر کوئی شخص بے اولادی کا شکار ہے تو وہ بھی اس نام کا ورد کرے . انشاءاللٰہ انہیں اولاد جیسی نعمت میسر آجائے گی ۔ اوراگر دُعا کے بعد کوئی شخص اس کا ورد کرے تو اس کی دُعا قبول ہوتی ہے ،اور کسی کے چنگل میں پھنسا شخص بھی اس نام کا ورد کرنے سے باہر نکل آئے گا .

کم آمدنی  کے سبب گزر بسر مشکل سے ہوتی ہو توبھی آپ یہ عمل کرسکتےہیں انشا اللہ مشکلات سے نجات ملے گی اور تجلیات سے منور ہوجائیں گے۔ تمام پریشانیاں دور ہوجائیں گی ، امن و سکون کی زندگی ہوگی اور اللّٰہ کا فضل و کرم شامل حال رہے گا۔ دنیا کی نظروں میںآپ اس عمل سے معزز و محترم ہوجائیں گے۔ یہ اسم دوہرانے سے ہر قسم کی آفات سے نجات ملتی ہے اور انسان ناگہانی آفات کے علاوہ حادثات سے محفوظ رہتا ہے ۔

اگر کسی بچے کی عادات و اطوارخراب ہوں تو اسےبھی ایک گلاس پانی پر دم کرکے پلاسکتے ہیں۔ ناظرین کرام۔۔۔دس بارہ سال پہلے ایک ہمسائی بھاگی ہوئی ہمارے گھر آئی..وہ بہت گھبرائی ہوئی تھی..کہنے لگی بھائی میرے بچے کو دورہ پڑ گیا ہے..اُسے دیکھیں!میں اُس کے گھر گیا تو اُس کا جوان بیٹا بیڈ پر لیٹا ہوا تھا اور بدن اُس کا ٹیڑھا میٹرھا ہوا تھا ہاتھ پاؤں اکڑے ہوئے رنگ پیلا پڑا ہوا۔ میں نے بچے کے ہاتھ پکڑے تو شدید سخت تھے۔ مجھے فوراً خیال آیا کہ اس پر دم کرنے کی ضرورت ہے..

لیکن اُس کی حالت اتنی خراب تھی کہ میں خود پریشان ہو گیا اور پریشانی میں مجھے کوئی سورۃ یا آیت نہیں سوجھ رہی تھی ۔ پھر اگلے ہی لمحے دماغ نے کہا کہ اسے اللہ تعالی کی رحمت کی اس وقت سخت ضرورت ہے..اور پھر بے اختیار میرے منہ سے درود ابراہیمی پڑھنےکے بعد یا ذوالجلال والاکرام ۔۔۔ جاری ہو گیااور میں اُس کے دونوں ہاتھوں کو پکڑے یا ذوالجلال والاکرام ۔۔۔پڑھتا رہا..بمشکل 500 مرتبہ ہی پڑھا ہو گا کہ اُس کے ہاتھ نرم پڑنا شروع ہو گئے.

.اور جسم ڈھیلا ہو گیا.. اور پھر رفتہ رفتہ اُس کا جسم اعتدال پر آگیا اور حواس مکمل بحال ہو گئے۔۔۔لہذا دوستو کسی کوبھی جادو جنات کا مسئلہ ہو توبس نماز ظہر کے بعد 500 مرتبہ یا ذوالجلال والاکراماکیس دن تک پڑھیں اول وآخر درودشریف بھی لازمی پڑھیں۔۔۔ انشااللہ جادو جنات اثرات بالکل ختم ہوجائیں گے۔ بلکہ اگر کوئی شخص بے اولادی کا شکار ہے تو وہ ایک سال تک ہر روز ایک ہزار مرتبہ یا ذوالجلال والاکرام کا ورد کرے .

انشاءاللٰہ انہیں اولاد جیسی نعمت میسر آجائے گی ۔ اور جو شخص اس اسم کو ورد کرتا ہے ، اللّٰہ تعالیٰ اس کی کفالت اپنے ذمے لے لیتا ہے اور دُعا کے بعد کوئی شخص اس کا ورد کرے تو اس کی دُعا قبول ہوتی ہے ،اور کسی کے چنگل میں پھنسا شخص بھی یا ذوالجلال والاکرام کا ورد کرنے سے باہر نکل آئے گا . کم آمدنی کے کے سبب گزر بسر مشکل سے ہوتی ہو تو مسلسل سات راتوں کو دو رکعت نفل کی ادائیگی کے بعد ایک ہزار مرتبہ پڑھنے سے تنگدستی دور ہوجائے گی اور مشکلات سے نجات ملے گی اور تجلیات سے منور ہوجائے گا

اور سورج نکلنے سے قبل 100 مرتبہ ورد کیا جائے تو تمام پریشانیاں دور ہوجائیں گی ، امن و سکون کی زندگی ہوگی اور اللّٰہ کا فضل و کرم شامل حال رہے گا۔بلکہ ہر روز 100 مرتبہ ورد کرنے والا شخص دنیا کی نظروں میں معزز و محترم ہوجائے گا۔ دوستو یہ اسم دوہرانے سے ہر قسم کی آفات سے نجات ملتی ہے اور انسان ناگہانی آفات کے علاوہ حادثات سے بھی محفوظ رہتا ہے ۔ اور اگر کسی بچے کی عادات و اطوارخراب ہوں تو اسے یا ذوالجلال والاکرام ایک گلاس پانی پر دم کرکے پلائیں ،

حصول رزق کے لیے پریشان شخص یہ اسم دوہرائے تو اس کی آمدنی کا وسیلہ پیدا ہوجائے گا . اس کا ورد کرنے سے گمشدہ چیز مل جائے گی کیونکہ فرمان نبویﷺ ہےکہیا ذوالجلال والاکرام کو لازم پکڑو ، یعنی :اپنی دعاؤں میں برابر پڑھتے رہاکرو۔رسول الله صلى الله عليہ وسلم نے جو اس ذکر کے پڑھنے کا کہا ہے اس میں ایک عظیم راز پوشیدہ ہے .ياذا الجلال کے معنی ہیں : بہت زیادہ بڑے جلال، کامل بزرگی والی ہستی ۔ والإكرام کے معنی ہیں اپنے اولیا کے لیے اکرام وتکریم کی مالک ہستی .

.اور اگر آپ غور و فکر فرمائیں تو معلوم ہوگا کہ آپ نے اس بلند و برتر ہستی کی تعریف بھی کی ہے اور اس سے مانگ بھی رہے ہیں !!سوچیئے اگر دن میں آپ یہ سینکڑوں دفعہ پڑھتے ہیں ..ياذا الجلال .. ضرور اللہ تعالٰی اس سے راضی ہو گا۔اور سینکڑوں دفعہ پڑھیں : والإكرام۔وہ آپ کی حاجات جانتا ہے وہ ضرور عطا فرمائے گا !ایک بزرگ کہتے ہیں کہ میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتا رہتا تھا کہ مجھے اسم اعظم دکھا دیں تو میں نے آسمان میں ستاروں پر اللہ کا یہ نام لکھا ہوا دیکھا۔

ترمذی میں معاذؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک شخص کو یا ذا الجلال و الاکرام کہتے سنا تو فرمایا تمہاری دعا قبول ہوئی لہٰذا مانگو۔یہ صرف خدا کی ایک خصوصی صفت ہے۔اس وصف کے مطابق؛ اللہ پاک اپنی رحمت اور فلاح کا مظاہرہ کرتا ہے جبکہ بیک وقت انسان کے لئے عذاب اور خدائی قہر کا فیصلہ بھی کرتا ہے۔ ۔ ہماری دعا ہے اللہ پاک ہمیں اس نام کی برکت سےاپنے حفظ وامان میں رکھے اور ہمیں کثرت سےیا ذا الجلال و الاکرام کاورد کرنے والابنائے۔آمین ثم آمین

Leave a Comment