حصول رزق کی مختصر دعا ۔۔۔

Hasool Rizaq ki mukhtaser dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔۔۔ہم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔سامعین کرام۔۔۔۔۔۔۔رحمت خداوندی کا اصول یہ ہے کہ سب بندوں کو سب کچھ یکساں نہیں دیا جاتا ہے، یعنی اگرچہ وہ اپنے خزانوں سے سب کو دے رہا ہے، مگر اس کی عطا اور دَین میں یکسانیت نہیں ہے۔ کسی ایک کو کوئی چیز دی ہے تو کسی دوسرے کو کوئی اور چیز۔

کسی کو ایک چیز زیادہ دی ہے تو کسی اور کو کوئی دوسری چیز فراوانی کے ساتھ عطا فرمادی ہے۔ لیکن رزق کے حصول اور کشادگی کے لئے قرآن و حدیث میں مکمل رہنمائی دینے کے ساتھ چند دعائیں سکھلائی گئی ہیں جو رزق کے حصول میں معاون ہیں چناچہ رزق کی کشادگی کے لئےیہ دعا کے الفاظ حدیث میں موجود ہیں ۔۔آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔

۔۔ دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیں۔ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ یعنی پاک ہے اللہ اپنی تعریف کے ساتھ’ ناظرینِ اکرام ۔۔۔۔ آپ اس نبوی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:اللہ کے نبی۔۔ نوح ﷺ کی وفات کا وقت جب قریب آیا تو انہوں نے اپنے بیٹے سے فرمایا:

‘سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِکا ورد کرتے رہنا کہ یہ ہر چیز کی نماز ہے اور اس کے ذریعے مخلوق کو رزق ملتا ہے۔ لہذا اللہ پاک ہمیں بھی اس نبوی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور رزق کے تمام مسائل حل فرمائے۔۔۔۔آمین

Leave a Comment