رزق اور عافتن کی دعا۔۔۔

Rizaq or Aftoon ki dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔  امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔کھانا پیناا ور بنیادی ضرورت بھوک کے لئے سیر ہونا، انسان کی لازمی ضرورت ہے ، انسان چونکہ خود رزق کی سعی کرتا اور محنت کے زریعے پیٹ بھرتا ہے  لیکن اج بھی انسان کو روٹی کی اتنی ہی بھوک ہے اور اتنی ہی غربت ہے لیکن قرآن و حدیث میں رزق کی تنگی اور عافیت والی زندگی کے لئے دعائیں ذکر کی گئی ہیں ،

چناچہ رزق کی کشادگی  اور عافیت کی اس  دعاکے الفاظ حدیث   کی کتاب صحیح مسلم میں موجود ہیں ۔۔آپ بھی ان الفاظ کو زبانییاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔ دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیں اللهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاهْدِنِي، وَعَافِنِي وَارْزُقْنِي یعنی اے اللہ مجھے معاف فرما، مجھ پر رحم فرما، مجھے عافیت دے اور مجھے رزق عطا فرما۔

ناظرینِ اکرام ۔۔۔۔ آپ  اس نبوی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ ایک شخص آپ ﷺ کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! جب میں اپنے رب سے دعا کروں تو کیا کہا کروں؟آپﷺ نے فرمایا: کہواللهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَاهْدِنِي، وَعَافِنِي وَارْزُقْنِي

اس کے بعد آپ ﷺ نے انگوٹھے کو نکال کر باقی چار انگلیوں کو بند کرکے فرمایا: یہ چیزیں تمہاری دنیا و آخرت کو جمع کرنے والی ہیں۔اللہ پاک ہمیں بھی  اس نبوی  دعا کو پڑھنے والا بنائے اور رزق کے تمام مسائل حل فرمائے۔۔۔۔آمین

Leave a Comment