ہر مرض سے حفاظت کی نبوی دعا

Her marz sy hifazat ki nabvii dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔ امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔ہمارا ایمان ہے کہ مرض ہو یا شفا، سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے ۔ اس لیے علاج کے ساتھ ساتھ بیماری سے حفاظت کے لیے بھی اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ضرور ہونا چاہیے ۔چناچہ بیماری حفاظت کی بہت ساری دعائیں قرآن و حدیث میں منقول ہیں ۔ انہیں میں سے ایک دعا کے الفاظ حدیث پاک کی کتاب ابوداؤد میں موجود ہیں ۔۔

آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔ دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیں اللّٰھُمَّ اِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنَ الْبَرَصِ، وَالْجُنُو’نِِ،وَالْجُذَامِ، وَمِنْ سَیِّئْ الْأَسْقَامِ یعنی اے اللہ میں تجھ سے پناہ چاہتا ہوں برص کی بیماری سے ، پاگل پن سے ، کوڑھ سے اور تمام نقائص اور بیماریوں سےناظرینِ اکرام ۔۔۔۔ آپ اس نبوی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔

کیونکہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول ﷺ یہ دعا فرمایا کرتے تھے کہ اللّٰھُمَّ اِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنَ الْبَرَصِ، وَالْجُنُو’نِ،وَالْجُذَامِ، وَمِنْ سَیِّئْ الْأَسْقَامِ-لہذا اللہ پاک ہمیں بھی اس نبوی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہمیں تمام بیماریوں سے محفوظ فرمائے۔۔۔۔آمین

Leave a Comment