سال بھر کی کمائی کے لئے صرف یہ آیت پڑھ لیں

Saal bher ki kamai k liye sirf yeh aayat perh lain

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔ امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔پروردگار کا وعدہ ہے اگر تم استغفار کرو گے ، اپنے گناہوں کی معافی مانگو گے تو تم پر موسلادھار بارشیں برسیں گی، بے موسمی بارشیں نہ ہوں گی، پکی فصلوں پر اولے نہیں برسیں گے اورپھلوں سے بھر ے باغات پر طوفان نہیں آئیں گے،تمہاری سال بھر کی کمائی تباہ نہ ہوگی، جب تم گناہوں کی معافی کے طلبگار بنوگے تو تمہارے اموال اور بیٹوں میں برکت دی جائے گی۔

چناچہ سال بھر کی کمائی کے لئے یہ دعا کے الفاظ قرآنِ پاک میں سورت ۔۔ الاحقاف ۔۔کی آیت نمبر ۔۔15۔۔میں موجود ہیں ۔۔ آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے رَبِّ اَوْ زِعْنِی اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰہُ وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ ۔ اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ یعنی اے میرے رب مجھے توفیق دے کہ میں تیری نعمت کا شکر ادا کروں جو تو نے مجھ پر انعام کی اور میرے والدین پر اور میں نیک عمل کروں جسے تو پسند کرے اور میرے لیے میری اولاد میں اصلاح کر، بے شک میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور بے شک میں فرمانبرداروں میں ہوں۔

ناظرین کرام ۔۔۔۔ آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ فرمان نبوی ہے کہ کثرت سے استغفار کیا کرو، کیوں کہ اللہ نے تمہیں یوں ہی استغفار کی تعلیم نہیں دی بلکہ اس طرح وہ تمہارے گناہوں کو بخش دینا چاہتا ہے۔ لہذا اللہ پاک ہمیں بھی اس قرآنی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور رزق کے تمام مسائل حل فرمائے۔۔۔۔آمین

Leave a Comment