شیطان سے حفاظت کی نبوی دعا ۔۔۔

Shetan sy hifazat ki nabvii dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص یہ کلمات پڑھے گا ٌتو اسے دس غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا، سو نیکیاں اس کے لیے لکھ لی جائیں گی،اس کی سو برائیاں مٹادی جائیں گی اور وہ اس دن شام تک شیطان سے محفوظ رہے گا اور کوئی شخص اس سے بہت ثواب کا عمل پیش نہیں کرسکے گا، ہاں وہ شخص جس نے اس دعا کو اس سے زیادہ مرتبہ پڑھا ہو

یہ دعا کے الفاظ حدیث کی کتاب ا بن ماجہ میں موجود ہیں ۔۔آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔ دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیں لَا اِلٰہَ اِلَّا اللَّہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ یعنی کوئی معبود نہیں ہے مگر اللہ ، اس کا کوئی شریک نہیں ، اس کے لئے بادشاہت ہے ، اور اسی کے لئے تمام تعریفیں ہیں وہی زندہ کرتا ہے وہی مارتا ہے ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

ناظرینِ اکرام ۔۔۔۔ آپ اس نبوی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ حضرت ابوعیاش رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺنے فرمایا: جو شخص صبح کے وقت یہ دعا مانگے : تو اسے حضرت اسماعیل کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر اجر ملے گا، اس کی دس خطائیں معاف کردی جائیں گی

اور وہ شام تک شیطان سے محفوظ رہے گا۔ اور شام کو یہی کلمات پڑھے تو صبح تک ایسا ہی رہے گا۔ لہذا اللہ پاک ہمیں بھی اس نبوی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہمیں شیطان اور اس کے چیلوں کے شر سے محفوظ فرمائے۔۔۔۔آمین

Leave a Comment