جِنّ و انس اور تمام مخلوقات کے شر سے حفاظت کی نبوی دعا۔

Jino ins or tmam makhookat k sher sy hifazat ki nabvii dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم۔ امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرامحضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک عورت کو ایک بلی کی وجہ سے عذاب دیا گیا اُس نے اُس بلی کو کسی جگہ بند کر دیا تھا یہاں تک کہ وہ بھوکی مر گئی۔ وہ عورت اُس کی وجہ سے دوزخ میں داخل کی گئی۔

اللہ تعالیٰ اُس عورت سے فرمائے گا کہ میں خوب جانتا ہوں کہ جب تو نے اُسے باندھا تو تو نے نہ اُسے کھلایا نہ پلایا اور نہ ہی اُسے کھلا چھوڑا کہ وہ (خود) زمین کے کیڑے مکوڑے کھا لیا کرتی۔‘پیارے ناظرین اسی طرح بعض جانور انسانوں کو تکلیف دینے والے بھی ہوتے ہیں جیسے بچھو اور سانپ وغیرہ چناچہ ایسے جانوروں سے حفاظت کے لئےیہ دعا کے الفاظ حدیث کی کتاب کنز العمال میں موجود ہیں ۔۔آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔

دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کر سکیں اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰھ التَّامَّاتِ الَّتَیْ لَاْیُجَاوِزُھُنَّ بِرٌّ وَّلَاْ فَاجِرٌ مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَ وَ بَرَأَ وَ ذَرَأَیعنی میں اللہ کے تمام کلمات کے ساتھ اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جن سے نہ کوئی نیک تجاوز کرسکتا ہے اور نہ فاجر، ہر اس چیز کے شر سے جو اللہ نے پیدا کی اور ظاہر کی۔

ناظرینِ اکرام ۔۔۔۔ آپ اس نبوی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ کنزالعمال میں ہے کہ جس نے صبح کے وقت یہ کلمات پڑھے تو وہ شخص جنّ و انس سب کے شر سے محفوظ رہے گا اور اگر کوئی شے اس کو ڈس لے تو اس کو کوئی نقصان پہنچے گا اور نہ تکلیف ہوگی حتی کہ شام ہو، اور اگر شام کے وقت یہ کلمات کہے تو صبح تک یہی فضیلت حاصل ہوگی۔ لہذا اللہ پاک ہمیں بھی اس نبوی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہمیں ہر جانور کے شر سے محفوظ فرمائے۔۔۔۔آمین ۔

Leave a Comment