جسمانی صحت کے لیے دعا

Jismanii sehat k liye dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرامجسمانی صحت ایک عظیم ترین نعمتِ خداوندی ہے ، پرہیز اور علاج کے ساتھ ساتھ مسلمان کا وطیرہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے جسمانی صحت اور عافیت کا سوال بھی کرے ۔چناچہ جسمانی صحت اور عافیت کے سوال کے لئےیہ دعا کے الفاظ حدیث کی کتاب ابوداؤد میں موجود ہیں ۔

۔آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔ دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیں اللّٰھُمَّ عَافِنِی فِی بَدَنِی، اللَّھُمَّ عَافِنِی فِی سَمْعِی، اللَّھُمَّ عَافِنِی فِی بَصَرِی، لَا اِلٰہَ اِلَّا أَنْتَ یعنی اے اللہ میرے بدن میں عافیت عطا فرما، میری سماعت میں عافیت عطا فرما، میری بصارت میں عافیت عطا فرما، آپ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ناظرینِ اکرام ۔۔۔۔ آپ اس نبوی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔

اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ حضرت عبدالرحمن بن ابی بکرہ نے اپنے والد حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے کہا: اے ابا جان میں آپ کو ہر صبح یہ دعا کرتے ہوئے سنتا ہوں: اللّٰھُمَّ عَافِنِی فِی بَدَنِی، اللَّھُمَّ عَافِنِی فِی سَمْعِی، اللَّھُمَّ عَافِنِی فِی بَصَرِی، لَا اِلٰہَ اِلَّا أَنْتَ- اور آپ تین مرتبہ اسے لوٹا کر پڑھتے ہیں صبح کے وقت اور تین بار شام کے وقت؟

حضرت ابوبکرہ نے فرمایا: بے شک میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا ہے ، اس لیے مجھے یہ پسند ہے کہ آپ کے طریقے اور سنت پر چلوں۔ لہذا اللہ پاک ہمیں بھی اس نبوی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہمیں جسمانی صحت اور عافیت نصیب فرمائے۔۔۔۔آمین

Leave a Comment