تمام گناہوں کی بخشش اور معافی کی دعا ۔۔۔۔

Tmam Gunahoo ki bakhshish or maafi ki dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔ امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان ہے کہ اللہ تعالی نے فرمایا اے آدم کے بیٹے تو جب تک مجھ سے دعا مانگتا ہے اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتا رہے گا میں تیرے گناہ معاف کرتا رہوں گا اگر تو زمین کے برابر گناہ لے کر آ‏ئے اور تو نے میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا ہو تو میں زمین کے برابر ہی تیرے لیے معافی لے کر آوں گا۔

یہ دعا کے الفاظ حدیث میں موجود ہیں ۔۔ آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے ‏‏‏‏‏‏اللَّهُمَّ أَنْتَ الْمَلِكُ، ‏‏‏‏‏‏لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، ‏‏‏‏‏‏أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ، ‏‏‏‏‏‏ظَلَمْتُ نَفْسِي، ‏‏‏‏‏‏وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي، ‏‏‏‏‏‏فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي جَمِيعًا، ‏‏‏‏‏‏إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ یعنی اےاللہ! تو بادشاہ ہے کوئی معبود نہیں مگر تو، تو میرا پالنے والا ہے اور میں تیرا غلام ہوں۔ میں نے اپنی جان پر ظلم کیا اور اپنے گناہوں کا اقرار کیا، سو میرے سب گناہوں کو بخش دے اس لیے کہ گناہوں کو کوئی نہیں بخشتا مگر تو۔”

ناظرین کرام ۔۔۔۔ آپ اس دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ استغفار کرنے سے اللہ تعالی کی طرف سے رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔ لہذا اللہ پاک ہمیں بھی اس دعا کو پڑھنے والا بنائے اور ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرماکر غائب سے بخشش کا ذریعہ بنائے ۔۔۔۔آمین

Leave a Comment