دن بھر کے وظائف کی تلافی ۔۔۔

Din bher k wazaif ki talafii

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔ امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص صبح کو سورۃ روم کی یہ تین آیات پڑھ لے تو اس دن جو ورد وغیرہ چھوٹ جائے گا اس کا ثواب پائے گا اور جو شخص شام کو یہ آیات پڑھ لے تواس رات کو جو ورد وغیرہ چھوٹ جائے گا

اس کا ثواب پالے گا۔۔۔۔یہ بیان کی گئی حدیث کے الفاظ ۔ سنن ابی داؤد ۔۔۔ ۔۔۔۔میں موجود ہیں ۔۔ لہذاآپ بھی سورت روم کی آیت نمبر 17 تا آیت نمبر 19 تک ، اِن تین آیات کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔ دن بھر کے وظائف کی تلافی ہو سکے۔فَسُـبْحٰنَ اللّٰهِ حِيْنَ تُمْسُوْنَ وَحِيْنَ تُصْبِحُوْنَ۔۔۔۔ وَلَهُ الْحَمْــدُ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَعَشِـيًّا وَّحِيْنَ تُظْهِرُوْنَ۔۔۔۔ يُخْرِجُ الْـحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْـحَيِّ وَيُـحْيِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۭ وَكَذٰلِكَ تُخْرَجُوْنَ۔۔۔

یعنی بس تم اللہ کی تسبیح بیان کرو شام کے وقت اور صبح کے وقت۔۔۔ اور اسی کی حمد ہوتی ہے آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی۔ اور سورج ڈھلنے کے وقت بھی (اس کی تسبیح کرو) اور اس وقت بھی جب تم پر ظہر کا وقت آتا ہے۔۔ وہ جاندار کو بےجان سے نکال لاتا ہے، اور بےجان کو جاندار سے نکال لیتا ہے۔ اور وہ زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد زندگی بخشتا ہے۔ اور اسی طرح تم کو (قبروں سے) نکال لیا جائے گا۔

ناظرینِ اکرام ۔۔۔۔آپ اس قرآنی آیات کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ فرمان باری تعالیٰ ھے کہ تم مجھ کو یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا، اور میرا شکر کرو، اور میری ناشکری نہ کرو۔لہذا اللہ پاک ہمیں بھی اس قرآنی آیات کو صبح شام پڑھنے والا بنائے اور ہمارے دن اور راتیں عبادت میں شمار فرمائے۔۔۔۔آمین۔

Leave a Comment