نماز میں درود شریف کے بعد کی۔۔۔ نبوی دعا

Namaz mai Drood Shareef k baad ki Nabvii dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔ امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔جب نماز کی آخری رکعت میں ’’التحیات اور درود شریف پڑھ چکیں تو سلام سے پہلے یہ دعا کرنا آنحضرتﷺ سے ثابت ہے۔۔یہ دعا کے الفاظ حدیث کی کتاب ۔۔۔جامع مسلم میں بھی موجود ہیں ۔۔آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔ دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیں

اَللّٰھُمَّ اِنّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَاوَ الْمَمْاتِ وَمِنْ شَرِّفِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ۔یعنی اےاللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں جہنم کے عذاب سے اور عذاب قبر سے، اور زندگی اور موت کے فتنے سے، اور مسیح دجال کے فتنے کے شر سے۔ناظرینِ اکرام ۔۔۔۔آپ اس نبوی دعا کو صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں اور اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ ۔

کیونکہ فرمان نبوی ﷺ ھےکہ جب تم آخری تشہد پڑھ لو تو (سلام پھیرنے سے قبل) چار چیزوں سے اللہ کی پناہ طلب کرو، جہنم ، قبر کے عذاب اور زندگی اور موت کے فتنے اور مسیح دجال کے شر سے پناہ مانگو۔لہذااللہ پاک ہمیں بھی اس قرآنی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور جہنم ، قبر کے عذاب اور زندگی اور موت کے فتنے اور مسیح دجال کے شر سےہماری حفاظت فرمائے۔۔۔۔آمین۔۔۔۔

Leave a Comment