اللہ کے پسندیدہ چار کلمات کی۔۔۔ نبوی تسبیح

Allah ky pasendeeda chaar kalmat

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔ امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔سید نا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں، چار کلمات اللہ تعالی کو پوری دنیا سے زیادہ محبوب ہیں اور ان میں سے جس سے بھی ابتدا کر لی جائے کوئی حرج نہیں۔۔۔یہ دعا کے الفاظ حدیث کی کتاب ۔۔۔۔ سنن ابن ماجہ۔۔۔۔میں موجود ہیں ۔۔ آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیں

سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر۔۔یعنی۔۔۔۔اللہ پاک ہے ۔۔۔اور سب تعریف اللہ کی ہے۔۔۔ اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔۔۔ اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ ناظرینِ اکرام ۔۔۔۔آپ اس نبوی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہحضرت عبداللہ ابن مسعودؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: معراج کی رات حضرت ابراہیمؑ سے میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے فرمایا: محمدﷺ۔۔۔۔! اپنی امت کو میرا سلام کہنا اور انہیں بتانا کہ جنت بہت خوش گوار مٹی اور میٹھے پانی والی ہے

اور اس کی زمین بہت زرخیز ہے اور اس میں بونے والا پودا ’’سبحان اللہ والحمد للہ ولا الٰہ الا اللہ واللہ اکبر‘‘ پڑھنا ہے ۔ طبرانی کی روایت میں آخر میں ’’لاحول ولا قوۃ الا باللہ‘‘ بھی ہے ۔۔۔
ام ہانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا ۔۔۔اے اللہ کے رسول ! مجھے کوئی عمل بتائیے کیونکہ میں عمر رسیدہ ناتواں اور بھاری بدن والی ہو گئی ہوں (مشقت والی عبادت دشوار ہو گئی ہے ) فرمایا سو بار اللَّہُ اکْبرکہا کرو اور سو بار اَلحَمدُ للہ کہا کرو اور سو بار سُبحَانَ اللہ کہا کرو۔

یہ تمہارے لئے راہ ِالہی میں سو گھوڑے لگام کے ساتھ دینے سے بہتر ہیں اور سو اونٹوں سے بہتر ہیں سو غلام آزاد کرنے سے بہتر ہیں۔پیارے دوستو ۔۔۔۔فرمانِ نبوی ﷺ ہے کہ سُبْحَانَ اللَّہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ وَلَا إِلَہَ إِلَّا اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرکا اہتمام کیا کرو کیونکہ یہ گناہوں کو ایسے جھاڑ دیتے ہیں جیسے درخت اپنے (سوکھے ) پتے جھاڑ دیتا ہے۔۔۔۔بہر حال سبحان اللہ اگر ايك سو دفعہ پڑھیں تو ہزار نيكى لکھی جاتى ہيں اور ہزار گناہ دور ہوتے ہیں۔۔۔ اسی لئے ہماری دعا ہےاللہ پاک ہمیں بھی اس نبوی تسبیح کو پڑھنے والا بنائے اور زیادہ سے زیادہ اللہ کی حمدو ثنا کرنے والابنائے۔۔۔آمین

Leave a Comment