مؤثر گفتگو کا ملکہ حاصل کرنے کی قرآنی دعا

Moaser guftagu ka malka hasil kerny ki Qurani Dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔ امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔مؤثر گفتگو کا ملکہ حاصل کرنے کی یہ قرآنی دعابہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ جب اللہ تعالی نے موسی علیہ السلام کو فرعون کی طرف بھیجا تو اس موقع پر جناب موسی علیہ السلام نے یہی دعا کی۔۔۔ اسی لئے کسی اہم اور جائز کام کی طرف جانے سے قبل اگر یہ دعا کی جائے تو کامیابی کی امید کی جاسکتی ہے۔۔

اس دعا کے الفاظ قرآنِ پاک میں سورت طہ کی آیات نمبر ۔۔25 تا 28 ۔۔میں موجود ہیں ۔۔ آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے۔۔۔ آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیں رَبِّ اشْرَحْ لِيْ صَدْرِيْ۔۔۔۔ وَيَسِّرْ لِيْٓ اَمْرِيْ ۔۔۔۔ وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِيْ۔۔۔ يَفْقَـــهُوْا قَوْلِيْ۔۔۔۔یعنی اےمیرے رب ۔۔۔۔میرا سینہ کھول دے۔۔۔ اور میرا کام مجھ پر آسان کردے ۔۔۔اور میری زبان کی گرہ کھول دے تاکہ لوگ میری بات سمجھ جائیں۔۔۔

پیارے دوستو۔۔۔۔آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ ہر مشکل کے لیے اللہ تعالیٰ سے آسانی طلب کرنا چاہیے۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے بھی محسوس کیا کہ رسالت کی ذمہ داری ایک عظیم ذمہ داری ہے اور خاص طور سے فرعون جیسے جابر بادشاہ کو دعوت حق دینا بہت بڑے حوصلے کی بات ہے ۔۔۔اس لیے انہوں نے اللہ سے دعا کی کہ وہ انہیں اس کام کے لیے حوصلہ عطا کرے۔ تو اللہ پاک نے موسیٰعلیہ السلام کی دعا کو قبول فرمایا۔۔۔۔دعا ہے اللہ پاک ہمیں اس قرآنی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور مؤثر گفتگو کا ملکہ عطافرمائے۔۔۔۔آمین۔

Leave a Comment