تمام فکروں سے آزادی کی دعا

Tmam fikroon sy aazadii ki dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔ امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔سیدنا ابو درداء رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اس دعا کو صبح و شام سات مرتبہ پڑھتا ہے تو اللہ تعالی اس کی تمام فکر و مشکلات کے لئے کافی ہو جاتا ہےاس دعا کے الفاظ قرآنِ پاک میں سورت ۔۔توبہ۔۔کی آیت نمبر ۔۔129۔۔میں موجود ہیں ۔۔

آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ تمام فکروں سے آزادی حاصل ہوسکے حَسْبِيَ اللّٰهُ ڶ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ ۭعَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ یعنی مجھے اللہ ہی کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اسی پر میں بھروسہ رکھتا ہوں اور وہ بڑے تخت کا مالک ہے ۔۔ پیارے دوستو۔۔۔۔آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔

کیونکہقرآن پاک کی اس آیت کے اندر بھت تسخیر ہے۔جو بھی شخص اس آیت کو پڑھے گا تو اللہ پاک اس کوعزت، شان و شوکت، برکت، وسعت اور جلال، جبروت، اور وجاہت عطافرمائیں گے۔ اس کے اندر بڑی تاثیر اور بڑی طاقت ہے۔قرآن پاک ایک با برکت کتاب ہے اس کا پڑھنا ہمارے سب کےلئے باعث رحمت ہے، قرآن بار بار یہ توجہ دلاتا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی ہستی ہے جو اپنی حکمت کے تحت جس کو چاہے زیادہ رزق دے اور جس کا رزق چاہے تنگ کر دے۔

چاہے تو غریب کو امیر کر دے اور چاہے تو امیر کو غربت کا مزہ چکھا دے۔ لیکن انسان کوہر حال میں اللہ پر ہی توکل کرنا چاہیے۔۔اللہ پاک ہمیں ہرحال میں اس قرآنی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور رزق کے بھی تمام مسائل حل فرمائے۔۔۔۔آمین۔

Leave a Comment