فوتگی یا کسی مصیبت کے وقت کی دعا ۔۔۔

Foatqii ya kisi museebat k waqt ki dua

بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم۔امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔۔اور ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم آپ کو سدا عافیت کے سائے میں رکھے۔۔۔ناظرینِ اکرام۔۔۔۔ام ُالمومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں جب میرے شوہر ابوسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فوت ہوئے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق یہی دعا پڑھی تو اللہ تعالی نے دعا قبول فرمائی اور مجھے ان سے بہتر شوہر یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عطا فرمائےیہ دعا کے الفاظ قرآنِ پاک میں سورت ۔۔بقرہ ۔۔کی آیت نمبر ۔۔156۔۔میں موجود ہیں ۔۔

آپ بھی ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیجئے تاکہ۔۔۔دنیا وآخرت کے فائدے آپ بھی حاصل کرسکیں اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّآ اِلَيْهِ رٰجِعُوْنَ۔۔۔اور اسی قرآنی دعا کے ساتھ یہ الفاظ بھی پڑھ لیں اللھم اجرنی فی مصیبتی وخلُف لی خیرُ منھا۔۔یعنی بیشک ہم بھی اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں اے اللہ مجھے اس مصیبت کا اجر عطا فرما اور مجھے اس سے بہتر بدلہ عطا فرما۔۔۔ناظرینِ اکرام ۔۔۔۔آپ اس قرآنی دعا کو اپنی نماز میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔۔ اور صبح شام کے وظائف میں بھی شامل کر سکتے ہیں۔

کیونکہصحیح مسلم وغیرہ میں ام المومنین حضرت ام سلمہ سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس کسی کو کوئی مصیبت پیش آئے تو وہ اس پر اس طرح کہےکہ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللّٰہُمَّ أَجُرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَیْ وَ اَخْلِفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْہَا۔یعنی اے اللہ تو مجھے اس مصیبت میں اجر بھی دے، اور اس سے بہتر بدلہ بھی عطاء فرما، تو اللہ تعالیٰ اس کو اس کا اجر وثواب بھی عطاء فرماتا ہے۔ اور اس سے بہتر بدلہ بھی۔۔۔۔ تو پھر مومن صادق کیلئے کسی مصیبت میں کیا خسارہ ؟

خسارہ تو اس کو ہوتا ہے جس کو کوئی اجر وثواب نہ ملے، اسی لیے کہا جاتا ہے مصیبت والا تو وہ ہے جو اجر وثواب سے محروم رہے۔بہر حال ہماری دعا ہے اللہ پاک ہمیں بھی اس قرآنی دعا کو پڑھنے والا بنائے اور تمام مصیبتوں سےہماری حفاظت فرمائے۔۔۔۔آمین

Leave a Comment